جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک بھر میں یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا  جا  رہا ہے

17 جولائی, 2024 09:28

نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں آج یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایاجارہا ہے۔

پشاور اور لاہور سمیت کئی شہروں میں جلوس عزا برآمد ہوگئے جب کہ کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس صبح نو بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگا۔

لاہور شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے رات گئے برآمد  ہوا ، عزاداروں کی بڑی تعداد مرکزی جلوس میں موجود ہے جب کہ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا آج شام کو کربلا گامے شاہ میں اختتام پزیر ہو گا۔

کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس کچھ دیر بعد نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔ جلوس کے شرکا نماز ظہرین تبت سینٹر پر ادا کرینگے جبکہ جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

اس موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر  ہے اور شہر میں آج بھی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ، اسلحے کی نمائش ، ہیلی کیم اور ڈرون اڑانے پر بھی پابندی عائد  ہے۔

پنجاب بھر میں آج صرف جلوس اور مجالس والے علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

اس کے علاوہ پشاورکی مختلف امام بارگاہوں سے بھی یوم عاشور کے 12 جلوس برآمد ہوں گے۔

دوسری جانب میں بھی یوم عاشورہ کا جلوس علمدار روڈ سے نوبجے برآمد کیا جائے گا جب کہ اسلام آباد میں امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سے نکالا جائے گا۔

اس کے علاوہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شبیہ ذوالجناح اور تعزیئے کے جلوس نکالے جائیں گے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top