مقبول خبریں
غزہ جنگ بھاری پڑگئی، اسرائیلی معیشت 20 فیصد تک سکڑ گئی
تل ابیب :غزہ جنگ کے نتیجے میں اسرائیل کو بڑادھچکا پہنچ چکا ہے، اس جنگ کے بعد اسرائیلی معیشت 20فیصد سکڑ گئی ۔
پیرکو اسرائیل کے مرکزی ادارہ شماریات کے مطابق 2023ء کی چوتھی سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی 19.4فیصد تک گرگئی ۔
غزہ جنگ کا تجارت اور سرمایہ کاری پر بہت برُااثر پڑاہے جس کے بعد نجی اخراجات میں 26.9فیصد کمی آئی ۔
جنگ کے آغاز کے بعد سرمایہ کاری میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ حکومتی اخراجات کافی حد تک بڑھ گئے ہیں۔
یہ پڑھیں : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رفح پر حملوں میں شدت لانے کی دھمکی