جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کے ہتھکنڈوں میں اضافہ

10 جنوری, 2024 13:35

 

بھارت میں انتخابات قریب آتے ہی مودی حکومت نے پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔

پاکستان میں سابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا مودی حکومت کے پروپیگنڈے کا حصہ بن گئے۔

سابق بھارتی ہائی کمشنرنےآپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کوبھی مودی کی کامیابی قراردےدیا،اجے بساریا کئی سال خاموش رہنے کے بعد اچانک نمودار ہو کر مودی پروپیگنڈا کا آلہ کار بن گیا۔

 

 

اجے بساریہ نے کہا کہ ابھی نندن کے بعدمودی سرکار نے پاکستان پر 9 میزائل داغنے کا فیصلہ کر لیا تھا،پاکستانی وزیراعظم نے مودی کو بارہا کالیں کیں لیکن مودی نے جواب نہ دیا۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈ کا مقصد آنے والے انتخابات ہیں،آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے بعد بھارت نے پاکستانی ایف 16مار گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔

اس وقت بھارتی پروپیگنڈےکا مقصد انتخابات میں عوام کی ہمدردیاں لینا ہے، مودی سرکار ماضی میں بھی جھوٹے دعوے کرچکی ہے، اس کے جھوٹے دعوؤں کو عالمی میڈیا اورماہرین بے نقاب کرچکے ہیں۔

یہ پڑھیں : بھارتی سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی رہائی کا فیصلہ منسوخ کردیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top