جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عرشی مال آتشزدگی :عمارت مخدوش نہیں، رہائش کے قابل ہے: ایس بی سی اے

07 دسمبر, 2023 15:41

کراچی: ایس بی سی اے نے گزشتہ روز آگ لگنے والی عمارت کو قابل رہائش قراردے دیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے بینش شبیر نےگزشتہ روز جلنے والی متاثرہ عمارت کا دورہ کیا۔

دورے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ عمارت مخدوش نہیں، رہائش کے قابل ہے۔

بینش شبیر نے کہا کہ عمارت کا گراؤنڈ فلور شدید متاثر ہے،عمارت کے ستون کی معمولی مرمت کی ضرورت ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کا مزید کہنا تھاکہ انسپکشن رپورٹ آج ہی جاری کردی جائے گی ،متاثرین عمارت میں جلد رہائش اختیار کرسکیں گے۔

یہ پڑھیں : کراچی: شاپنگ مال میں آتشزدگی، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top