جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ارشد ندیم کا کارنامہ؛ فخر عالم کرکٹرز سے ناراض

09 اگست, 2024 17:37

کرکٹ پروگرام کے ہوسٹ و میزبان گلوکار فخرِ عالم نے اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے ارشد ندیم کی تعریف کرتے ہوئے کرکٹرز کو آئینہ دیکھا دیا۔

فخر عالم نے جیولین تھرو اسپشلسٹ ارشد ندیم کا موازنہ ان گنت مراعتیں اور سہولتیں پانے والے کرکٹرز سے کرتے ہوئے انہیں ایک حقیقی چیمپئن قرار دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹویٹ کرتے ہوئے طویل پوسٹ میں لکھا کہ ‘کوئی سینٹرل کانٹریکٹ نہیں، غیر ملکی کوچ نہیں، ماہانہ تنخواہ میں اضافے کا کوئی مطالبہ نہیں، بین الاقوامی لیگ نہیں، کوئی سیل فون کمپنی یا مشروبات کا برانڈ نہیں، بینکوں کے کروڑوں روپے کے اشتہارات کے معاہدے نہیں، ہیرا پھیری کرنے والا مینیجر نہیں، کوئی مناسب تکنیکی مدد نہیں، مناسب جیولن کی سہولت تک نہیں، این او سی کی سیاست نہیں، کوئی انا، کوئی بہانہ نہیں….صرف ایک حقیقی چیمپئن’۔

مزید پڑھیں: سکھر میئر کا ارشد ندیم کو سونے کا تاج دینے کا اعلان

ایک اور پوسٹ میں سابق گلوکار نے فخر عالم مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے بھارتی ایتھلیٹ کی والدہ کی تعریف کرتے نظر آئے، انہوں نے لکھاکہ نیرج نے چاندی کا تمغہ جیتا اور ان کی والدہ نے ہمارا دل!۔

اسکرین گریب/ایکس

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top