جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گرفتار کئے گئے اسرائیلیوں کو اپنے قیدیوں کے بدلے میں چھوڑیں گے:اسلامی جہاد

09 اکتوبر, 2023 10:55

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد موومنٹ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کے خلاف حالیہ لڑائی میں دشمن کے 30 سے زائد اہلکاروں کو جنگی قیدی بنایا ہےجنہیں مفت میں رہا نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے بدلےچھوڑا جائے گا۔

خیال رہے کہ ہفتے سے جاری لڑائی میں فلسطینی تنظیموں اسلامی جہاد اور حماس نے سیکڑوں اسرائیلیوں کو قیدی بنانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم آزاد ذرائع سے فلسطینی دھڑوں کی تحویل میں جانے والے اسرائیلیوں کی درست تعداد سامنے نہیں آئی ہے۔

اسرائیلی حکومت کے اس اعلان کے مطابق 100 سے زائد افراد اس وقت یرغمال ہیں جب کہ اسلامی جہاد نے اپنے طور پر 30 سے زائد اسرائیلیوں کو پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے اتوار کو کہا کہ ان کی جماعت ان 30 سے زائد اسرائیلیوں کو حراست میں لے رہی ہے جنہیں ہفتے کے روز غزہ کی پٹی سے حماس کے اسرائیل پر حملوں کے بعد اغوا کیا گیا تھا۔

انہوں نے اسرائیلی جیلوں میں قید ہزاروں فلسطینی قیدیوں کے بدلے میں ہی ان قیدیوں کو چھوڑا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قیدی اس وقت تک اپنے ملک واپس نہیں جائیں گے جب تک ہمارے قیدیوں کو آزاد نہیں کیا جاتا۔

ایک باخبر سیاسی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ قاہرہ ان اسرائیلیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، جنہیں القسام بریگیڈز اور دوسرے عسکریت پسندوں نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوران پکڑ لیا تھا۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد400 سے تجاوز کرگئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top