مقبول خبریں
علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کے خلاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس دائر ہے۔
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو علی امین گنڈ اپور کی گرفتاری کا مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا ہے۔
علی امین گنڈاپور کو 28 فروری کو الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت ملتوی
واضح رہے کہ نامزد وزیرِاعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف وکیل راجہ ذوالقرنین نے 2021ء کے الیکشن کے دوران درخواست دائر کی تھی۔
علی امین گنڈا پور کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل سے خیبر پختون خوا کے وزیرِاعلیٰ کیلئے نامزد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات: علی امین سمیت نو منتخب ارکانِ اسمبلی کی گرفتاری کا فیصلہ