جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کارکنان کی گرفتاری دہشت پھیلانے کے لیے ہیں : عمران خان

17 مئی, 2023 15:30

لاہور : پی ٹی آئی رہنماء نے گرفتاریوں اور چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف لوگوں میں دہشت پھیلانے کے لیے ہیں۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں اور اغواء کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ شاہ محمود قریشی اور اسد عمر ایک ہفتے سے زائد جیل میں ہیں۔ عدالتی احکامات کے باوجود صحافی عمران ریاض کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے 453 کارکنوں کی نظری بندی پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

ان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض پر تشدد کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔ تمام خواتین رہنماؤں، کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔ شہریار آفریدی کی اہلیہ کو جیل کیسے ہو سکتی ہے؟ یہ صرف لوگوں میں دہشت پھیلانے کے لیے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت اس لیے پھیلائی جارہی ہے لوگ آئینی حقوق کیلئے کھڑے نہ ہوں۔ شیریں مزاری کے علاج اور ان کی بیٹی کیساتھ تشدد کا سن کر بہت پریشان ہوں۔ خواتین ورکرز کیساتھ وحشیانہ سلوک ویڈیو ثبوت قابل مذمت ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top