جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آرمی چیف کی چینی فوج کے کمانڈرسے ملاقات، باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال

26 اپریل, 2023 12:59

بیجنگ: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چین میں پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے کمانڈر سے ملاقات کی اور باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین پہنچنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوپی ایل اے ہیڈکوارٹرز میں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا، آرمی چیف نے چاق چوبند دستےکا معائنہ کیا۔

آرمی چیف نے پی ایل اے کےکمانڈر سے تفصیلی ملاقات کی جس میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور فوجی تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے پی ایل اے کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کے مظاہرےکا بھی مشاہدہ کیا۔

یہ پڑھیں : وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top