جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آرمینیا، آذربائیجان کی بات چیت، اختلافات کو سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جائے : امریکہ

20 ستمبر, 2022 09:49

نیو یارک : امریکی وزیر خارجہ نے پائیدر امن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اختلافات کو سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جائے۔

امریکہ کے اعلیٰ سفارت کار نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کے لیئے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کو ملاقات کے لیئے اکھٹا کیا۔

آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارات مرزویان اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کی یہ ملاقات اقوام متحدہ کی سالانہ جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک کے ہوٹل میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی میزبانی میں ہوئی۔

انٹونی بلنکن نے ملاقات سے قبل اپنی گفتگو میں کہا کہ یہ مضبوط، پائیدار سفارتی مشغولیت ہر ایک کے لیے بہترین راستہ ہے، جو اختلافات کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 176 فوجیوں کی ہلاکت کے بعد جنگ بندی

انہوں نے کہا کہ امریکہ ان کوششوں کی حمایت کے لیے جو بھی کر سکتا ہے کرنے کے لیے تیار ہے اور میں اپنے دونوں ساتھیوں کا شکر گزار ہوں کہ آج اس بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے یہاں موجود ہیں۔

آذری وزیر خارجہ بیراموف کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کی سطح سے مطمئن ہیں۔ آرمینیائی ہم منصب میرزویان کے ساتھ براہ راست بات چیت غیر معمولی نہیں تھی۔ ہم ملاقاتوں کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔

خیال رہے کہ آرمینیا میں قومی سلامتی کونسل نے گزشتہ ہفتے کی لڑائی میں مرنے والوں کی تعداد کو 136 سے 207 کر دیا، جس سے دونوں طرف سے کل ہلاکتیں 286 ہو گئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top