جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مسلح افواج اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے پر عزم ہے : کور کمانڈرز کانفرنس

15 اپریل, 2023 13:42

اسلام آباد : اعلامیے میں کہا گیا کہ عسکری قیادت ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے پر عزم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں 257ویں کورکمانڈر کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کی۔ کانفرنس میں ملک کو درپیش بیرونی اور داخلی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع کرک میں پاک فوج کا معیاری شہد کی پیداوار کیلئے پروسیسنگ پلانٹ پر کام جاری

اعلامیے کے مطابق عسکری قیادت ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے، اندرونی و بیرونی خطرات کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور عوام کی حمایت سے اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے پر عزم ہے۔

سیکیورٹی فورسز مغربی سرحد کے ساتھ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر رہی ہیں۔ دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے قوم، حکومت کے تعاون سے طویل مدت سے نبرد آزما ہیں۔

کانفرنس میں نیشنل سیکیورٹی کونسل اہداف کو یقینی بنانے کیلئے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ سب مل کر مقررہ اہداف کے حصول کیلئے منظم کاوشیں کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top