جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایوان اقبال میں جاری پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیخلاف درخواست پر 22 جولائی کو دلائل طلب

05 جولائی, 2022 12:24

لاہور : گورنر پنجاب کے آرڈیننس کو ایکٹ میں تبدیل کرنے کیخلاف درخواست پر 22 جولائی کو دلائل طلب کر لیئے گئے۔

لاہور ہائیکورٹ میں گورنر پنجاب کے آرڈیننس کو ایکٹ میں تبدیل کرنے کیخلاف درخواست پر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سماعت کی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت نے عدالت میں پیش ہو کر حکومتی مؤقف پیش کیا۔ درخواست گزار وکیل اظہر صدیق نے نکتہ اٹھایا کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے، کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

عدالت نے کہا کہ سماعت بینچ کی دستیابی سے ممکن ہے، کیس کسی دوسرے بینچ منتقل کردیتے ہیں۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالتی چھٹیوں کے باعث بینچز دستیاب نہیں، بہتر ہے یہی عدالت سماعت کرے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت کی سابق گورنر شاہ فرمان کیلئے مراعات کی مانگ

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایوان اقبال میں ہونے والا اجلاس غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ ایکٹ کو قانونی طریقہ کار سے ہٹ کر منظور کرایا گیا۔

درخواست کے مطابق پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس کو غیر قانونی طور پر ختم کرکے نیا اجلاس بلایا گیا۔ آرڈیننس جاری کرکے اختیارات واپس لیے گئے جو کہ گورنر کی جانب سے اختیارات سے تجاوز ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایوان اقبال میں جاری اجلاس میں منظور ہونے والے تمام ایکٹ غیر قانونی قرار دئیے جائیں۔ عدالت ایوان اقبال میں جاری اجلاس کو بھی غیر قانونی قرار دے۔

عدالت نے سماعت 22 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top