ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

عرب ممالک مستقبل میں اسرائیل کو تسلیم کیلئے تیار ہیں؟

01 اپریل, 2024 11:44

امریکی صدر جو بائیڈن نے  فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ عرب ممالک مستقبل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

نیویارک میں فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ وہ سعودی عرب، مصر، اردن اور قطر سمیت دیگر تمام عرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عرب ممالک مستقبل کے معاہدے میں اسرائیل کو مکمل طور پر تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سابق امریکی صدور براک اوباما اور بل کلنٹن نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:

9ہزار مریضوں کے غزہ سے ہنگامی انخلاء کی ضرورت ہے، عالمی ادارہ صحت

امریکی صدر کے لیے فلسطین کی حمایت میں فنڈ ریزنگ کی تقریب منعقد کی گئی اور مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیل کی امداد میں کٹوتی کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل امریکی صدر نے کہا تھا کہ اسرائیل کے وجود کو برقرار رکھنے کے لیے دو ریاستی حل ضروری ہے۔ اگر اسرائیل نے رفح میں فلسطینیوں کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی نہیں بنایا تو وہ بین الاقوامی حمایت سے محروم ہو جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top