ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

9ہزار مریضوں کے غزہ سے ہنگامی انخلاء کی ضرورت ہے، عالمی ادارہ صحت

31 مارچ, 2024 14:58

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 9 ہزار مریضوں کو ہنگامی دیکھ بھال کے لئے انخلاء کی ضرورت ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ فلسطینی علاقے میں اس وقت صرف 10 اسپتال کام کر رہے ہیں۔

ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے کہا کہ پورے غزہ میں صرف 10 اسپتال صحت کا کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں مریض صحت کی دیکھ بھال سے محروم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تقریبا 9 ہزار مریضوں کو فوری طور پر بیرون ملک منتقل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں زندگی بچانے والی صحت کی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

ٹیڈروس نے کہا کہ رفح کے ذریعے اب تک 3400 سے زائد مریضوں کو بیرون ملک ریفر کیا جا چکا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ سنگین مریضوں کی زندگیاں بچانے کے لیے انخلاء کی منظوری میں تیزی لائے۔

خیال رہے کہ مریضوں میں کینسر کا علاج، بمباری سے ہونے والی چوٹیں، گردے کے ڈائیلاسز اور دیگر دائمی امراض شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top