جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں:انوار الحق کاکڑ

15 دسمبر, 2023 14:34

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا مقبوضہ کشمیر کے متعلق بھارتی فیصلے کہنا تھا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، مقبوضہ کشمیر پر کوئی بھی یکطرفہ اقدام کسی صورت قبول نہیں کریںگے ۔
نگراں وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں تھا نہ ہوگا ،کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق دیا جائے۔

انوار الحق کاکڑکا کہنا تھا کہ آزادی کی تحریک میں تمام مکتبہ فکر کو متحد ہونا پڑے گا،کوئی بھی عدالت کشمیریوں سے ان کا حق نہیں چھین سکتی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے ساتھ مشاورت سے کام کررہے ہیں،تمام کشمیری بہادر اور پرعزم ہیں، مشترکہ کوششیں زیادہ مفید اور نتیجہ خیز ثابت ہوتی ہیں،لوگوں کو مایوس اور نا امید نہیں ہونا چاہیے،تحریک آزادی کشمیر کو متحرک رہنا چاہیے۔
نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ کشمیر کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے،کشمیری شہدا کی قربانیوں کو کوئی نہیں بھول سکتا،کشمیریوں کی اجتماعی قبروں کو نہیں بھول سکتے، کشمیری نسل در نسل تحریک آزادی کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کیا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے تحریک آزادی ختم ہوجائے گی؟مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں،دنیا کشمیر پر بھارت کے مؤقف کو تسلیم نہیں کرتی، نا ہی کبھی کرے گی۔

یہ پڑھیں: سپریم کورٹ یا مودی کورٹ: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ برقرار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top