جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انسداد دہشتگردی عدالت: ایمان مزاری 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

29 اگست, 2023 11:54

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری کو گزشتہ روز ضمانت پر رہائی کے فوراً بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا ، جہاں ایمان مزاری کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جسے بعد میں جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سنا یا۔ عدالت نے ایمان مزاری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

یہ پڑھیں : ایمان مزاری رہائی کے بعد پھر سے گرفتار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top