جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

برطانیہ میں یہودیوں کے خلاف نفرت انگیزی میں اضافہ

10 فروری, 2022 14:27

لندن : برطانیہ میں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلسطین کے باعث یہودیوں کے خلاف نفرت انگیزی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

برطانیہ میں یہودیوں کے فلاح و بہبود کے لیئے کمیونٹی سیکیورٹی ٹرسٹ نے اپنی ایک رپورٹ جاری کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سال 2021 کے دوران دو ہزار 255 ایسے واقعات ریکارڈ کیئے گئے ہیں، جس میں یہودیوں کو نفرت انگیزی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سال 2020 میں اس قسم کے ایک ہزار 684 واقعات ریکارڈ کیئے گئے اور اس سال 34 فیصد کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا: یہودی عبادت گاہ میں گھس کر لوگوں کو یرغمال بنانے والا شخص ہلاک، تمام افراد بازیاب

رپورٹ میں ایک نوجوان کا ذکر کیا گیا ہے جس نے آن لائن نازی گروپ بنایا ہے اور خود کو ہٹلر پکارا ہے، جبکہ شمالی لندن کے کئی بس اسٹاپ پر یہودی مخالف نعرے درج کرنے کا معاملہ بھی رپورٹ میں شامل ہے۔

ٹرسٹ نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان گزشتہ سال ہونے والی کشیدگی اور تشدد کو یہودی مخالف نفرت اور انتہا پسندی میں زبردست اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔ گزشتہ سال مئی ایک ایسا مہینہ رہا، جس میں 661 کیسز ریکارڈ کیئے گئے۔ رپورٹ میں ایسے واقعات کا ذمہ داری فلسطینیوں کو ہی قرار دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top