جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی کے بجلی صارفین پر ایک اور ٹیکس لگادیا

13 اگست, 2024 10:02

کراچی والے ریلیف بھول جائیں اور جولائی کے مہینے کے کے الیکٹرک بلوں میں ایک اور ٹیکس ادا کرنے کے لیے تیار ہوجائیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ بل کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے لیے اضافی ٹیکس کے ساتھ آیا ہے جہاں صارفین کو 400 روپے تک کے اضافی ٹیکس لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

101 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر 20 روپے اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔ 201 سے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں سے میونسپل ٹیکس کی مد میں 40 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔

سے 400 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 100 روپے جبکہ 401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کو میونسپل ٹیکس کی مد میں 125 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

700 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں سے 300 روپے اور کمرشل صارفین سے 400 روپے میونسپل ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولی کو شہر میں ترقیاتی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top