جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خنزیر کا دل ٹرانسپلانٹ کرانے والا دوسرا شخص40 روز بعد انتقال کرگیا

02 نومبر, 2023 12:47

واشنگٹن:سرجری کرنے والے طبی مرکز نے بتایا کہ دل کے ٹرمینل عارضے میں مبتلا 58 سال شخص دنیا کے دوسرے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ خنزیر  ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے تقریباً چھ ہفتے بعد انتقال کر گیا۔

یونیورسٹی آف میری لینڈ میڈیکل سنٹر نے ایک بیان میں کہا کہ لارنس فوسیٹ کو 20 ستمبر کو سؤر کا دل لگایا گیا تھا اوروہ 30 اکتوبر کو انتقال کر گئے۔

پیریفرل ویسکولر بیماری سمیت طبی حالت کی بنا پر انہیں انسانی دل کی پیوند کاری کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا ۔

اگرچہ ابتدائی طور پرسؤر کے دل کے ٹرانسپلانٹ نے اچھا کام کیا، لیکن حالیہ دنوں میں ان میں ٹرانسپلانٹ کو مسترد کرنےکی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں۔

 یہ پڑھیں : خنزیز کا دل ٹرانسپلانٹ کرانے والا دنیا کا پہلا آدمی دو ماہ بعد انتقال کرگیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top