ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کو ایک اور دھچکا

09 جون, 2024 17:43

ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا۔

دونوں ٹیمیں آج نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی تاہم میچ سے قبل لیگ اسپنر شاداب خان انجری کا شکار ہوگئے ہیں اور انکی بھارت کیخلاف پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ لیگ اسپنر پریکٹس سیشن کے دوران دوران کمر درد میں مبتلا ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹیم میں خرابیوں کا ذمہ دار کون؟ ورلڈکپ کے بعد کھل کر بتاؤں گا

پاکستانی ٹیم میں شاداب خان کی جگہ صائم ایوب، اعظم خان کی عماد وسیم جبکہ ایک فاسٹ بولر کو آرام کروا کر ابرار احمد کو پلئینگ الیون میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

مزید پڑھیں: اعظم خان آؤٹ، عماد وسیم بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کیلئے تیار

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی ممکنہ پلئینگ 11 کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر اور نسیم شاہ شامل ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا اہم معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top