جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی اور کوہ پیما شہروز کاشف کا ایک اور اعزاز

17 اپریل, 2023 11:56

اسلام آباد : پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اور کم عمر پاکستانی کوہ پیماء شہروز کاشف نے تاریخ رقم کر دی

نائلہ کیانی اور شہروز کاشف نے 8 ہزار 91 میٹر اونچی دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی اناپورنا کو بھی سر کرنے کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔ نائلہ اس چوٹی کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : سائرہ اور شہروز سبزواری کی طلاق کے بعد نئی فلم کا پوسٹر جاری

چھ رکنی ٹیم میں دو پاکستانی کوہ پیماؤں کے ساتھ بھارت کے ارجن واجپائی بھی شامل تھے۔ نائلہ کیانی رواں سیزن میں ماؤنٹ ایوریسٹ اور لوٹسے بھی سر کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ وہ اس سے قبل کے ٹو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سر کرچکی ہیں۔

شہروز کاشف دنیا کی 8 ہزار میٹر سے زائد 11 چوٹیاں سر کر چکے ہیں۔ دو روز قبل علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سد پارہ نے بھی اناپورنا پر پاکستانی پرچم لہرایا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top