جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انڈیا کا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کا ایک اور گھناؤنا اقدام

05 اگست, 2023 13:04

سرینگر: بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کا ایک اور گھناؤنا اقدام سامنے آیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق غیر کشمیری ہندوؤں کو صرف 2200 ماہانہ کی معمولی قسط پر مجموعی طور پر 336 فلیٹ دیے جانے کا منصوبہ ہے۔

کے ایم ایس کی رپورٹ کے مطابق 336 میں سے 200 فلیٹس غیر کشمیری ہندوؤں کے حوالے کر دیے گئے ہیں جبکہ باقی فلیٹس رواں سال اکتوبر تک بھارتی شہریوں کو دیے جائیں گے۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے قابض انتظامیہ کے اقدام کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وادی میں غیر کشمیری ہندوؤں کو بسانا مقبوضہ کشمیر میں ہندوؤں کی آبادکاری کا منصوبہ ہے۔

یہ پڑھیں : ایرانی وزیرخارجہ 2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top