جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، اسٹیٹ بینک نے شرح سود 15 فیصد کردی

07 جولائی, 2022 17:38

کراچی: قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1.25 فیصد کا اضافہ کردیا، جس کے بعد شرح سود 15 فیصد ہوگیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید کا کہنا تھا کہ معاشی شرح نمو 6 فیصد تھی جس کا اثر مہنگائی پر آیا، دنیا بھر میں جو مہنگائی ہے 50سال میں پہلی بار دیکھنے میں آئی، شرح سود نہ بڑھاتے تو خدانخواستہ صورتحال مزید خراب ہوسکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شرح سود میں ڈیڑھ فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہیں: صدر کراچی چیمبر

مرتضیٰ سید کا کہنا تھا کہ آئندہ سال معاشی شرح نمو 3 سے 4 فیصد رہے گی، آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح 18 سے 20 فیصد رہے گی، مہنگائی غریب آدمی کو سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غذائی اشیا کی قیمتیں کنٹرول کی جائیں، زرعی پیداوار بڑھائی جاسکتی ہے، سپلائی چین کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top