جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

’تیفا ان ٹربل‘ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ

09 اپریل, 2019 09:57

کراچی: علی ظفر نے 2018 ریلیز کی گئی فلم ’تیفا ان ٹربل‘ کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ’تیفا ان ٹربل‘ پاکستان کی تیسری ایسی کامیاب فلم ہے جس نے 50 کروڑ کا بزنس کیا اور سب سے زیادہ ممالک میں میں ریلیز ہونے کے ساتھ ساتھ کئی ریکارڈ بنائے۔ اس کامیابی کی وجہ سے ہی علی ظفر نے اپنے مداحوں کے لئے اس کا سیکول بنانے کا اعلان کیا۔

اس فلم کا اعلان حال ہی میں ہونے والی تقریب میں کیا گیا۔ جہاں سب ’تیفا ان ٹربل‘ کے 50 کروڑ کے بزنس کی خوشی منا رہے تھے اسی دوران فلم کے پروڈیوسر اور ہیرو نے اس کے سیکول کا اعلان کیا۔ اس تقریب میں علی ظفر کی اہلیہ عائشہ فضلی، ڈائیریکٹر احسن رحیم، کاسٹ اینڈ کریو اور ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی شامل تھے۔ جبکہ اس تقریب میں ہمایوں سعید، یاسر نواز، نبیل قریشی، نادیہ حسین، رافع راشدی، وجاہت رؤف اور بہروز سبزواری سمیت فلم، ٹی وی اور فیشن سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top