جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حج پالیسی 2024 کا اعلان :حج پیکج میں 1 لاکھ روپے کمی کا اعلان

16 نومبر, 2023 17:37

نگراں وزیرمذہبی امور انیق احمد نے حج پالیسی 2024 کا اعلان کردیا۔

وزیرمذہبی امورانیق احمد نےکہا کل کابینہ نے حج پالیسی منظور کی ہے،وزیراعظم کی حج پالیسی پر رہنمائی پر شکرگزار ہوں،سعودی حکام اور سعودی وزیر حج نے ہم سے بہت تعاون کیا۔

وزیرمذہبی امور نے مزیدکہا کہ کھبی ایسا نہیں ہوا کہ آنے والا حج اگلے سال کی نسبت سستا ہو،گزشتہ سال حج 11 لاکھ 75 ہزار کا تھا،اس سال حج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا ہوگا،اس سال 1 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔مدینہ میں 8 دن کی بجائے 4 دن رہنا چاہے تو حج پیکچ مزید 30،35 ہزار کم ہو جائے گا۔

انیق احمد نےکہا حاجیوں کو موبائل اپلیکیشن دی جائے گی وہ گم نہیں ہوں گے،جبکہ نیٹ ختم ہونے کی صورت میں بھی اپلیکیشن چلے گی،حاجی دوران حج لاتعداد کالز پاکستان کر سکیں گے،جس میں 7 جی بی کا انٹرنیٹ پیکچ ہوگا۔

وزیر مذہبی امور نےکہاہم پاکستانی تمام خواتین حجاج کو عبائیہ دیں گے اس کی پشت پر پاکستان کا پرچم ہوگا، ڈالر کے پیش نظر اسپانسرز حج اسکیم ہوگی، اسپانسرز اسکیم میں قرعہ اندازی نہیں ہوگی، کم دورانیے والا حج بھی متعارف کروایا گیا ہے،شارٹ حج میں عازمین 20،21 دن میں حج کرکے واپس آجائیں گے۔

وزیر مذہبی امور کا کہنا ہےکہ اس بار ایک لاکھ 79 ہزار 210 حجاج کا کوٹہ پاکستان کو ملا ہے۔حج پالیسی 2024 پر تین ماہ میں بہت محنت کی، نگران حکومت میں ہم سے اچھے کام ہوجائیں تو حجاج کی دعائیں ملے گی۔

سیکریٹری حج نے واضح کرتے ہوئےکہا کہ حج پیکج میں قربانی کے پیسے شامل نہیں ،60 ہزار روپے قربانی کے لئے الگ فراہم کریں گے، مختصر حج کے لئے اضافی 75 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔

وفاقی کابینہ نے گزشتہ روز حج پالیسی 2024 میں ترامیم کی منظوری دی تھی، جس کے تحت 2024 میں ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

یہ پڑھیں : اسلامی نظریاتی کونسل کی خواتین کو محرم کے بغیر حج کی اجازت

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top