جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی بمباری: مشہور فلسطینی ادا کارہ اپنی دو بیٹیوں سمیت جاں بحق

02 نومبر, 2023 11:23

غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی بمباری نے فلسطینی فنکارہ ایناس السقا کے گھر کو بھی نشانہ بنایا۔ اس بمباری میں ایناس السقا اور ان کی دو بیٹیاں لین اور سارہ بھی جاں بحق ہوگئیں۔

فلسطینی وزارت ثقافت نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایناس السقا اور ان کی دو بیٹیوں کے قتل کا اعلان کیا۔السقا کو غزہ کے تھیٹر میں پہلی خواتین کارکنوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

ایناس السقا نے بچوں کے ساتھ بہت سے ڈرامہ اور تھیٹر ورکشاپس کا انعقاد کیا تھا، انہوں نے بہت سی کمیونٹی انٹرایکٹو سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا تھا۔

ایناس السقا نے القدس میں اشتر تھیٹر اور سویڈش اکیڈمی کے ساتھ بہت سی ورکشاپس میں حصہ لیا، انہوں نے انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی تھی اور فلسطینی ایسوسی ایشن کے لئے ہنر مند ٹرینر تھیں۔

یہ پڑھیں : فلسطینیوں کی نسل کشی : کانگریس اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ کو مظاہرین نے چپ کرادیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top