جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

انتہاپسندوں کے سامنے اللہ اکبر کے نعرے لگانے والی بھارتی لڑکی مسکان اسٹار بن گئی

09 فروری, 2022 09:59

نیو دہلی : کرناٹک میں اللہ اکبر کے نعرے لگانے والی لڑکی مسکان سوشل میڈیا اسٹار بن چکی ہے، پاکستان سمیت دنیا بھر میں لڑکی کی حمایت میں آواز اٹھنے لگی ہے۔

کرناٹک کے مہاتما گاندھی میموریل کالج اڈوپی میں بی کام کی طالبہ مسکان خان پورے بھارت میں مقبول ہوچکی ہے، مسلمان گھرانے لڑکی کی اس ہمت کو داد دینے خود کو روک نہ پائے اور سوشل میڈیا پر اس کا بھرپور اظہار کرتے رہے۔

ہندو انتہاپسندوں کے سامنے حجاب پہنی اس لڑکی کی جانب سے اللہ اکبر کے نعرے لگانے سے معاملہ دنیا بھر کی نظروں میں آگیا ہے۔

اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جمعیت علماء ہند نے محمد مدنی گروپ نے مسکان کو پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہنڈائی، کِیا، کے ایف سی اور پیزا ہٹ سے پاکستانی مؤقف کی حمایت، بھارت میں غصہ

جماعت کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس طالبہ نے یہ پیغام دیا ہے کہ انصاف اور سچائی کو کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی، ساتھ ہی ملک کی بیٹیوں کو اپنے حق کے لئے لڑنے کا حوصلہ بھی دیا ہے اور ایمان کی حفاظت کی تعلیم دی ہے۔

دوسری طرف مسکان کی مقبولیت بھارت تک محدود نہ رہی بلکہ پاکستان اور بنگلہ دیش سمیت دنیا کے کئی ممالک میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتی رہی، جبکہ معاملے کو میڈیا میں بھی نمایاں جگہ دی گئی۔

سوشل میڈیا پر لڑکی کی حمایت میں مسلسل پوسٹ کی جاتی رہیں اور واقعے کو کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود اب بھی یہ موضوع ہر مقام پر زیر بحث ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top