جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملک میں ایک جانور کو ہیرو بنا کر پیش کیا جارہا ہے: شرجیل میمن

07 اپریل, 2023 20:59

کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک جانور کو ہیرو بنا کر پیش کیا جارہا ہے، لاڈلوں کو عدالتوں سے ریلیف مل رہا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک سیاسی پارٹی نے دشمن ممالک کے ساتھ مل کر نیٹ ورک بنایا، ایک پارٹی نے گالی کے کلچر کو فروغ دیا، ہم اتنے کمزور نہیں کوئی ہمیں گالی دے اور ہم چپ ہوکر بیٹھ جائیں، پیپلز پارٹی ہر سوال کا جواب بھرپور طریقے سے دینا جانتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی پوچھنے والا نہیں، جتنا بڑا غنڈا، اتنا کامیاب، ملک میں ڈنڈے کا قانون چلے گا : شرجیل میمن

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک جانور کو ہیرو بنا کر پیش کیا جارہا ہے، لاڈلوں کو عدالتوں سے ریلیف مل رہا ہے، ایک شخص گھر سے نکلتا نہیں عدالتوں سے ریلیف مل جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو، آصف زرداری کیلئے یہ ریلیف کیوں نہیں تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top