جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں 2دن کی توسیع کیلئے معاہدہ طے پاگیا

28 نومبر, 2023 11:38

 

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں 2 روز کی توسیع کا معاہدہ طے پاگیاہے ۔

قطری وزارت خارجہ کے مطابق حماس اور اسرائیل نے جنگ بندی میں 2 روز کی توسیع پر اتفاق کرلیا ہے،قطر کا کہنا ہے کہ اس کی کوشش ہے کہ عارضی جنگ بندی مستقل جنگ بندی میں تبدیل ہوجائے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے بھی جنگ بندی میں توسیع کی تصدیق کردی ہے ،جبکہ اسرائیل نے ابھی تک جنگ بندی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔

دوسری جانب قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہواجس میں قطری وزیراعظم نے انٹونی بلنکن سے غزہ کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیاہے۔

قطری وزارت خارجہ نے جنگ روکنے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا،انٹونی بلنکن نے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا ۔

 

 

دوسر ی جانب ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی نے کہا کہ ہم جنگ بندی میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہیں، حماس نے اگلے 2روز میں 20خواتین اور بچوں کو رہا کرنے کا عہد کیا، رہائی پانے والوں کی اگلی کھیپ میں 8سے 9امریکی شہری بھی ہونگے ۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے مطابق حماس نے 11یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا،11یرغمالی اسرائیلی علاقے میں داخل ہوگئے ہیں، فرانسیسی، جرمن اور ارجنٹائن کی دوہر ی شہریت والےیرغمالی بھی شامل ہیں ۔

اسرائیلی فوج کے مطابق 33فلسطینیوں کو بھی اسرائیلی جیلوں سے رہا کیاجارہا ہے، رہائی پانے والے فلسطینیوں میں 3خواتین اور30بچے شامل ہیں،تاہم حماس کی طرف سے رہائی پانے والوں میں 9بچے بھی شامل ہیں۔

یہ پڑھیں : یمنی مجاہدین نے اسرائیلی کمپنی کا ایک اور بحری جہاز پکڑلیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top