جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فلسطین میں موت کا سماں، اردن کے نوجوان شادیاں منسوخ کرنے لگے

06 نومبر, 2023 11:15

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بربریت میں 5 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

7 اکتوبر سے جاری جارحیت کے دوران فلسطینیوں سے یکجہتی کرتے ہوئے اردن میں نوجوانوں نے اپنی شادی کی تقریبات منسوخ کرنا شروع کردی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اب تک کئی نوجوان اردنی باشندوں نے اپنی شادی کو منسوخ یا ملتوی کر دیا ہے۔،غزہ کے بڑے سانحے کو دیکھتے ہوئے فلسطینیوں کے غم میں نوجوانوں پہلے سے طے شدہ تقریبات کو ختم کردیا۔

ان نوجوانوں میں سے ایک طارق الفتاوی نے انکشاف کیا کہ اس نے خوشی کے تمام تقریبات اور پارٹیوں کو منسوخ کر دیا ہے ، غزہ کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنی شادی کا اعلان خاندان تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے باشندوں کی مصیبت تمام اردنیوں کی مصیبت ہے، جب دو ہفتوں سے زائد عرصے سے ہر روز ہزاروں بے گناہ افراد کا قتل ہو رہا ہے تو خوشی منانا اور کھلے عام اس کا اعلان کرنا شرمناک ہے۔

زرقا گورنریٹ کے رہائشی نوجوان محمد حجی نے بھی اپنی شادی کی پارٹی کاانعقاد منسوخ کردیا۔ ان کے خاندان کا خیال تھا کہ غزہ کی پٹی کے لیے سب سے آسان چیز جو وہ پیش کر سکتے ہیں وہ ان مشکل وقتوں میں ان کے ساتھ ان کا درد محسوس کرنا، ان کے لیے دعا کرنا، مالی مدد کرنا اور انھیں خون کا عطیہ دینا ہے۔

فٹ بال کے الوحدات کلب کے گول کیپر عبداللہ الفخوری نے بھی اپنی شادی ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، اردنی قومی ٹیم کے سٹار محمد ابو زریق نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنی شادی منسوخ کردی۔

اردن میں عربی اور انگریزی بولنے والے مقامی ریڈیو سٹیشنوں کی متحد نشریات کا آغاز آج کیا گیا تاکہ اردن میں غزہ کی پٹی کے لوگوں کے فائدے کے لیے اردن کی ہاشمائٹ چیریٹیبل آرگنائزیشن کے تعاون سے عطیات جمع کیے جائیں۔

اردنی ٹیلی ویژن کے زیر اہتمام ٹیلی تھون کے ذریعے 11.2 ملین اردنی دینار کے عطیات جمع کئے گئے ہیں۔

 یہ پڑھیں :  اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ، 24 گھنٹوں میں مزید 436 فلسطینی شہید

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top