جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

امریکا کا پاکستان میں انتخابات پر الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

15 فروری, 2024 11:12

امریکا نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے انـتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت بننے کے بعد اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابات پر الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا میں کہیں بھی ایسے الزامات کی مکمل چھان بین ہونی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم انتخابات میں دھنادلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: امریکا، یورپی یونین اور برطانیہ کا پاکستان کے انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ مخلوط حکومت پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، اس کافیصلہ امریکا کو نہیں پاکستان کو کرنا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کیلئے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top