جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

18 نومبر, 2023 11:46

 

لاہور: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جاتی امرا میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں باہمی تعاون اور دوطرفہ امور پر بھی بات چیت ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستانی کی سیاسی، معاشی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، نواز شریف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عوام آئندہ انتخابات میں پھر سے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے۔

اعتماد کا مقصد ملک کو درپیش بے شمار مسائل سے نکالا جاسکے،نواز شریف
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے امریکی سفیر کے سامنے بے گناہ فلسطینیوں کی حالت زار کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بمباری سے فلسطینی بے دردی سے مارے جارہے ہیں،غزہ میں انسانی اور طبی امداد کی فوری فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی ملاقات کی تھی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ اور باہمی تعلقات کی بہتری کے معاملات زیر غور آئے تھے۔

اس ملاقات میں نواز شریف نے برطانوی حکومت غزہ میں فوری جنگ بندی یقینی بنانے کیلئے مثبت کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا۔

یہ پڑھیں : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر کی ملاقات

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top