جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکا: سماجی دوری برقرار رکھنے کیلئے ریسٹورنٹ کا انوکھا قدم

23 مئی, 2020 15:40

واشنگٹن: امریکی ریسٹورنٹ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے پہیوں والی انوکھی میزیں متعارف کرا دیں۔

کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پیدا ہوئی کاروبار کو بھی تالے لگ گئے تاہم دو ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد امریکی ریاست میری لینڈ کے ایک ریستوران نے دوبارہ کام شروع کیا تو سماجی فاصلہ بنائے رکھنے والی منفرد میز تیار کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پہیوں والی اس منفرد و انوکھی میز کا ڈیزائن ہی ایسا ہے کہ لوگ خود باخود سماجی دوری برقرار رکھنے پر مجبور ہوجائے گئے۔

ریسٹورنٹ مالک کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جیسے ہی ریستوران کھولنے کی اجازت دے گی انہیں میزوں کو استعمال کیا جائے گا۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ میزیں اس طرح ڈیزائن کی گئی ہیں کہ انہیں صرف ایک ہی آدمی استعمال کرسکتا ہے، ان میزوں کے کناروں پر بڑا بمپر نصب کیا گیا ہے جو لوگوں کو ایک دوسرے دور رکھتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top