جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ سانس کے تین وائرس سے پریشان، بچے زیادہ متاثر، اسپتالوں میں رش

05 نومبر, 2022 11:31

ماہرین کے مطابق امریکی اسپتال دباؤ میں ہیں، کیونکہ سانس کے تین وائرس؛ فلو، کوویڈ 19 اور آر ایس وی کے کیسز ایک ہی وقت میں اور معمول سے زیادہ بڑھ رہے ہیں۔

بچے سنسیٹیئل وائرس (RSV) سے متاثر ہوتے جارہے ہیں، یہ شیر خوار بچوں میں سینے میں انفیکشن برونکائیلائٹس کا سبب بنتا ہے۔ وائرس نے اس موسم میں دنیا کے کئی ممالک کے اسپتالوں میں داخل ہونے کی غیر معمولی شرح کو بڑھاوا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین اور روس، شمالی کوریا کو جوہری تجربے سے روکنے کا اثر و رسوخ رکھتے ہیں : امریکہ

گردش کرنے والے تینوں سانس کے وائرس میں ایک جیسی علامات ہوتی ہیں۔ زیادہ تر مریض ایک یا دو ہفتوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں، مگر کم عمر اور بوڑھے افراد کو شدید بیماری لاحق ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

امریکی محکمہ صحت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ سردی جیسی علامات جیسے بخار یا گلے کی سوزش نے زیادہ سرگرمی دکھائی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی بچہ سانس لینے میں دشواری کر رہا ہو، ہونٹ نیلے ہوں، پٹھوں میں درد ہو اور پانی کی کمی ہو تو اسے ڈاکٹر کے پاس لے جانا بہت ضروری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top