جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ناشپاتی کے حیران کن فوائد، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

12 دسمبر, 2023 15:35

بزرگ کہتے ہیں کہ ہر موسم کا پھل اور سبزی ضرور کھائیں کیونکہ اس سے ہرقسم کی توانائی اور بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے، اسی زمرے میں ناشپاتی بھی کسی سے کم نہیں جو اپنے زبردست خواص کے باوجود اب تک نظر انداز کی جاتی رہی ہے۔

اپنی غذائیت کی وجہ سے مغرب میں ناشپاتی کو توانائی کا پاور ہاؤس کہا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ذائقے کے ساتھ ساتھ ان میں ہر طرح کے ضروری غذائی اجزا بھی شامل ہیں۔

آیئے آج ہم آپ کو ناشپاتی کے اہم فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں:

 

غذائیت سے بھرپور

دنیا بھر میں ناشپاتی کی سینکڑوں اقسام پائی جاتی ہیں اور ان میں وٹامن سی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔ امریکی غذائیت کے ڈیٹابیس میں ماہرین نے پوٹاشیئم، وٹامن کے، زنک، میگنیشیئم اور بھی اقسام کے تمام وٹامن کے لیے ناشپاتی کو سرِ فہرست رکھا ہے، اسی لیے ناشپاتی خرد غذائی اجزا یعنی مائیکرونیوٹریئنٹس کا ایک بیش بہا خزانہ ہے۔

 

بھوک بھگائے اور شوگر سے بچائے

سیب اور ناشپاتی میں ریشے دار (فائبر) اجزا پائے جاتے ہیں اور اس کی بنا پر وہ خون میں شکر کی مقدار کو معمول پر رکھتے ہیں، اس کے علاوہ ناشپتی کھانے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس مرض کا خطرہ بھی ٹل سکتا ہے۔

اب ناشپاتی کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ اسے کھانے سے انسان سیر ہوجاتا ہے اور بھوک نہیں لگتی، اسی بنا پر ناشپاتی بسیار خوری سے نجات دلاتی ہے۔

 

فائٹونیوٹریئنٹس اور ناشپاتی

ناشپاتی میں فائٹو نیوٹریئنٹس کی بہتات ہوتی ہے جن میں بہت سے مفید فلے وینوئڈز شامل ہیں، طب میں فلے وینوئڈز کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

یہ پورے جسمانی مدافعتی نظام کو مضبوط کرتے ہیں اور کئی اقسام کے کینسر سے بچاتے ہیں، اس کے علاوہ بدن میں فری ریڈیکلز کی افزائش کو روک سکتے ہیں۔

مختصراً یہ کہ یہ تمام اجزا دل کے امراض، ذیابیطس، اندرونی جلن اور کینسر وغیرہ کو روکتے ہیں۔

 

وزن گھٹائے

ایک درمیانے درجے کی ناشپاتی میں صرف 100 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔ اس میں موجود فائبر کافی دیر تک بھوک کو دبائے رکھتی ہے، ناشپاتی میں بعض ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو وزن کو بڑھنے نہیں دیتے اور کم کیلوریز چکنائی جمع نہیں ہونے دیتی۔

یہ بھی پڑھیں: کیلے کی چائے کے حیرت انگیز فوائد

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top