جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کیلے کی چائے کے حیرت انگیز فوائد

15 دسمبر, 2023 15:08

کیا آپ کے علم میں ہے کہ کیلے کی چائے انسانی صحت کے لیے مفید ہے، کیا آپ نے آج تک اس چائے کو استعمال کیا یا اس کے ذائقے کے بارے میں جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم بتاتے ہیں۔

کیلا دنیا کو وہ مشہور پھل ہے جو تقریباً ہر ملک میں ہی موجود ہے اور اسے فائدے کے لیے بطور پھل استعمال بھی کیا جاتا ہے حتیٰ کہ کیلے کے چھلکوں میں بھی بہت سے فوائد پوشیدہ ہیں جن کے بارے میں آگاہی رکھنے والے انہیں بھی استعمال کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرم کیچڑ اور نمک کے پانی سے جوڑوں کے درد سے چھٹکارا

بعض لوگ ناشتے میں کیلا ضرور کھاتے ہیں یا پھر دن میں ایک بار ضرور اس پھل کا استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے جسم کو توانا رکھ سکیں البتہ چند لوگ سکون و آرام حاصل کرنے کے لیے اس کی چائے بھی پیتے ہیں۔

 

چائے بنانے کا طریقہ

کیلے کی چائے بنانے کا طریقہ بہت آسان ہے، ایک برتن میں پانی بھر کر اس میں درمیانے سائز کا کیلا چھلکے سمیت ڈالیں اور پھر پانی کو ابلنے کے لیے رکھ دیں، جب ابال آجائے تو اسے چولہے سے اتار لیں اور پانی کو چھان لیں۔

اس کے بعد اپنے حساب سے چائے کو میٹھا کرنے کے لیے اس میں شہد ڈال لیں جو بہت زیادہ فائدے مند ہوگا۔

چائے کو صرف کیلے یا صرف چھلکے کے ساتھ بھی بنایا جاسکتا ہے دونوں کے فوائد ایک جیسے ہی ہیں البتہ ماہرین کا ماننا ہے کہ کیلے کے چھلکے میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے تو سمیت والی چائے زیادہ فائدہ دیتی ہے۔

 

چائے کے فوائد

کیلے کی چائے رات میں پینا بہت زیادہ فائدے مند ہے، اس سے پرسکون نیند آتی ہے، کیونکہ اس میں پوٹاشیم، میگنیشیم، کاپر اور وٹامن بی 6 کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، اسی طرح بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں بھی یہ چائے معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top