جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

دوران سفر بس میں خاتون کے ساتھ کنڈکٹر کی مبینہ زیادتی

04 جولائی, 2022 18:18

راجن پور: پنجاب کے ذلع راجن پور میں جام پور کی حدود میں مسافر بس میں دوران سفر خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خاتون بکھر سے کراچی جارہی تھی جس میں دوران سفر بس کنڈکٹر نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی پولیس کی جانب سے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، پولیس کی جانب سے واقعہ میں ملوث ملزم سلیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 10 سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ایک ملزم گرفتار

ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین نے معاملہ کی شفاف تحقیقات کے لئے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی حقائق پر تفتیش کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top