جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مسلم ملک نے غزہ میں فوج بھیجنے کا اعلان کردیا

20 اگست, 2024 18:42

مسلم ملک الجزائر کے صدر نے فلسطین کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اپنی فوجیں غزہ بھیجنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر حصہ لینے والے الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے غزہ کی تعمیر نو میں مدد کے لیے فوج بھیجنے کا اعلان کیا۔

انتخابی مہم کے دوران عبدالمجید تبون شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر وہ مصر اور غزہ کے درمیان سرحدیں دوبارہ کھول دیتے ہیں تو ہم غزہ کی تعمیر نو میں مدد کے لیے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: ناکارہ اسرائیلی فوج، حماس کو شکست نہ دے سکی تو الزامات لگادیے

انہوں نے مزید کہا کہ 20 دنوں کے اندر غزہ میں 3 اسپتال بنائیں گے اور صہیونیوں نے جو تباہ کیا ہے اسے دوبارہ تعمیر کرنے میں مدد کیلئے سینکڑوں ڈاکٹر بھیجیں گے تاکہ فلسطینیوں بہن بھائیوں کا علاج ممکن ہوسکے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے خان یونس اور دیرالبلاح میں زمینی حملے، درجنوں فلسطینی شہید

تبون نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جنگ غیر منصفانہ اور قتل عام افسوسناک ہے، صہیونی ریاست فلسطین کاز کو تباہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن ہم اسے ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد شہید

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top