جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

القسام بریگیڈز نے 136 اسرائیلی ٹینک اور گاڑیاں تباہ کردی، ویڈیو ثبوت بھی فراہم

09 نومبر, 2023 11:03

 

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ القسام نے 136 اسرائیلی فوجی گاڑیوں اور ٹینکوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کردیا ہے،یہ وہ فوجی گاڑیاں ہیں جنہیں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں دراندازی کے لیے استعمال کیا تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ "ہم اسرائیلی افواج پر حملہ کرتے ہیں، گاڑیوں کو تباہ کرتے ہیں، جس سے ہلاکتیں ہوتی اور زخمی ہوتے ہیں، جب کہ اسنائپر ہتھیار قابض فوجیوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں اور توپ خانے کے ہتھیار قلعوں کو تباہ کرتے ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ القسام غزہ پر اسرائیلی جنگ کے 33 دنوں کے بعد بھی لڑائی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس قابض دشمن کو مغربی کنارے، غزہ اور یروشلم اور تمام محاذوں پرآنے والے دنوں میں لڑائی کی خوش خبری دیتے ہیں۔

تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے گزشتہ روز غزہ کی پٹی کے کچھ حصوں میں گھسنے والی متعدد اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کا اعلان کیا۔

القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے غزہ میں الشاطی کیمپ اور بیت حانون کے مضافات میں 15 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

بریگیڈز نے پیر کو اعلان کیا کہ 48 گھنٹوں کے اندر 27 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو جزوی یا مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آج الشاطی کیمپ کے مضافات میں فلسطینی دھڑوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top