جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس: نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال

26 اکتوبر, 2023 17:31

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال کردیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کےخلاف اپیلیں بحال کرنے اور نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کی۔

نواز شریف کی جانب سے امجد پرویز ایڈووکیٹ اور اعظم نذیر تارڑ پیش ہوئے، نواز شریف بھی عدالت میں موجود تھے جب کہ پراسیکیوٹر جنرل نیب پراسیکیوشن ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر جنرل نیب نےکہا کہ العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے پر نیب کو اعتراض نہیں، تاثر دیا گیا کہ جیسے نیب نے سرینڈر کر دیا ہے لیکن ایسی صورتحال نہیں ہے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ اشتہاری نےعدالت کے سامنے سرینڈر کر دیا ہے تو ان کی اپیل بحال ہونی چاہیے، چیئرمین نیب اور وہ خود اس بات پر متفق ہیں کہ پہلے مرحلے میں اپیلیں بحال کرنے پر اعتراض نہیں کریں گے، اپیلیں بحال ہو گئیں تو شواہد کا جائزہ لےکر عدالت میں موقف اختیارکریں گے۔

 یہ پڑھیں : ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کی ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع کردی گئی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top