جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بولڈ تصاویر! پراسرار آدمی؛ آئمہ مسلسل تنقید کی زد میں

19 ستمبر, 2024 19:37

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ ایک مرتبہ پھر نامناسب تصاویر کیساتھ پُر اسرار آدمی کو دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بغیر آستین والے لباس پہنے ہوئے تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ وہ خوش ہیں۔

اداکارہ کی تصاویر مداحوں نے جہاں برہمی کا اظہار کیا اور بولڈ لباس پہننے، ٹیٹو بنوانے پر آڑے ہاتھوں لیا، وہیں پراسرار آدمی کی موجودگی پر سوالات بھی کیے۔

مزید پڑھیں: آئمہ بیگ کی فیشن برانڈ کے مالک کیساتھ افئیر کی خبریں

قبل ازیں (پراسرار آدمی) معروف فیشن برانڈ راستہ کے مالک ہیں جنکے ساتھ گلوکارہ کے افئیر کی خبروں پر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آئمہ بیگ پیوند لگی پینٹ پہن کر مداحوں کے نشانے پر

گزشتہ چند سالوں سے آئمہ بیگ مختلف تنازعات کا شکار رہیں جن میں انکی منگیتر و اداکار شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنا و میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار ساحر علی بگا سے لفظی تکرار شامل ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ آئمہ بیگ کو بولڈ لباس پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو اس سے قبل بھی وہ کئی مرتبہ بولڈ تصاویر شیئر کرچکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top