جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عظیم گلوکار احمدرشدی کی 36ویں برسی منائی جا رہی ہے

11 اپریل, 2019 14:11

کراچی: عظیم گلوکار احمدرشدی کے مداح آج انکی 36ویں برسی منا رہے ہیں۔

احمد راشدی پاکستان فلموں میں خوبصورت گیتوں سے شہرت حاصل کرنے والے لیجنڈ گلوکار تھے جو 1934 میں حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے۔ پاکستان اور ہندوستان کی تقسیم کے بعد پاکستان منتقل ہوئے جہاں انہوں نے اپنا کرئیر ریڈیو پاکستان سے شروع کیا۔ ان کے گانے ’’بندر روڈ سے کیماڑی چلی میری گھوڑا گاڑی‘‘ سے انہیں شہرت حاصل ہوئی اور 3 دہائیوں تک فلموں کی دنیا پر راج کیا۔

احمد راشدی کی سب سے پہلی فلم ’کارنامہ‘ تھی جو ریلیز نہ ہو سکی جبکہ ان کی آخری فلم بطور گلوکار ’مشرق و مغرب‘ تھی۔ انہوں نے پاکستانی فلموں میں 5000 سے زائد گانے ریکارڈ کروائے جس میں سے ’کوکوکورینا‘ سے انہیں مقبولیت حاصل ہوئی۔

جبکہ اس موسیقی کی دنیا میں کام کرتے ہوئے ان کی صحت گرنا شروع ہوئی اور 11 اپریل 1983 کو دل کا دورہ پڑنے سے 44 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top