جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اہلیہ کیلئے 15 لاکھ کا گفٹ، ڈکی بھائی مشکل میں پھنس گئے

01 ستمبر, 2024 20:59

پاکستان کے معروف یوٹیوبر و وی لاگر (سعد رحمان عرف) ڈکی بھائی ایک مرتبہ پھر مداحوں کے نشانے پر آگئے۔

متنازع ویڈیوز اور فیملی ویڈیوز کے باعث تنقید کی زد میں رہنے والے ڈکی بھائی نے اپنی اہلیہ کو 15 لاکھ کا ہیڈ بیگ (پرس) گفٹ کیا تو مداحوں نے انہیں نشانے پر رکھ لیا۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈکی بھائی نے کہا کہ اہلیہ کو اگر 15 لاکھ پرس گفٹ کردیا ہے تو اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے، شوہر اور بیوی کے درمیان ایسا خوشگوار تعلق ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ویوز کی خاطر ڈکی بھائی نے اہلیہ سے تھپڑ کھالیا، ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں نے اہلیہ کو مہنگا پرس گفٹ کرنے پر تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ یہ نہیں جانتے میرے لیے 15 لاکھ کچھ بھی نہیں ہیں، یہ میں محض ایک دن میں کما لیتا ہوں۔

مزید پڑھیں: جیولری کی نمائش ہے یا جسم کی! آئمہ بیگ فینز کے نشانے پر

ڈکی بھائی نے مزید کہا کہ وہ صرف دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ آپ کو اپنے شریک حیات کے ساتھ کس طرح پیار کرنا چاہئے اور انہیں خوش کرنے کے لئے آپ جو بھی کر سکتے ہیں کریں۔

مزید پڑھیں: کیا سوشانت سنگھ کی گرل فرینڈ شادی کرنے والی ہیں؟

قبل ازیں ایک وی لاگ اپلوڈ کیا تھا جس میں وہ اُن کی اہلیہ عروب جتوئی نے اپنی والدہ سے لڑائی کا پرینک کیا تھا، جھوٹی لڑائی پر مبنی وی لاگ میں ڈکی بھائی اور عروب جتوئی اپنی والدہ (ڈکی بھائی کی ساس) کو یہ یقین دلاتے رہے کہ ڈکی دوسری لڑکیوں سے رومانوی باتیں کرتے ہیں اور اپنی اہلیہ کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

ڈکی بھائی اور عروب نے اپنی جھوٹی لڑائی کو سچ دکھانے کیلئے آپس میں بحث بھی کی اور پھر لڑائی کو بڑھاتے ہوئے ساس کے سامنے اہلیہ سے زور دار تھپڑ کھایا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔

Ducky Bhai Defends Wife Aroob's Bag Worth 15 Lakh Rupees

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top