جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی بڑی کمی کا امکان

07 اکتوبر, 2023 10:49

اسلام آباد:عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی بڑی کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 38 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 102 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 ڈالر کمی سے 117ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

دوسری جانب روپے کی قدر میں مسلسل اضافے سے بھی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے، حکومت حتمی فیصلہ 15 اکتوبر کو کرے گی۔

 یہ پڑھیں :تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑ اضافہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top