جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسٹاک ایکس چینج میں ریکارڈ مندی کے بعد پھر تیزی کا رجحان

27 دسمبر, 2023 12:15

 

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روزاسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے ، 100انڈیکس میں 233 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد 100انڈیکس 59 ہزار 404 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ دسمبر کے آغاز میں اسٹاک مارکیٹ 66 ہزار سے زائد کی سطح پر پہنچ گئی تھی جو ملکی تاریخ میں بلند ترین ترین تھی تاہم مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان بھی دیکھا گیا ۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 24 پیسے کی کمی ہوئی ہیں جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 13 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

یہ پڑھیں : اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی،100 انڈیکس 60 ہزار کی سطح پر آگیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top