جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بجلی، پیٹرول کے بعد چینی کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ

04 ستمبر, 2023 14:14

کئی شہروں میں چینی کی قیمتیں ڈبل سنچری کےبعد بھی مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں ایک کلو چینی پر 15 روپے بڑھے، آج پھر 15 روپے کا اضافہ ہو گیا، فی کلو قیمت 220 روپے تک جا پہنچی۔

چار روز میں چینی کی قیمت 40 روپے بڑھ چکی ہے جبکہ چمن کوئٹہ سے بھی آگے ہے جہاں فی کلو چینی 230 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔

کراچی میں بھی چینی کی فی کلو قیمت 200 کلو ہو گئی جبکہ لاہور کی اوپن مارکیٹ میں چینی 176 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے تاہم چھوٹی دکانوں اور بازاروں سے چینی غائب ہو گئی ہے۔

اسی طرح ملک کے مختلف شہروں میں جان بوجھ کر چینی کا بحران پیدا کیا جارہا ہے اور پھر اسے بلیک میں مہنگا بیچا جائے گا۔

یہ پڑھیں : اس ہفتے مہنگائی میں 0.05 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات کی رپورٹ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top