جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اقوام متحدہ نے افغانستان کی معاشی بدحالی سے لاکھوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کردیا

10 ستمبر, 2021 09:28

نیو یارک : انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ افغانستان کی معاشی بدحالی سے ممکنہ طور پر لاکھوں افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ عالمی برادری کو افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا ہوں گے۔ ملک میں معاشی بدحالی سے ممکنہ طور پر لاکھوں افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انسانی بحران سے بچنے کیلئے طالبان سے بات جاری رکھنا سب کے مفاد میں ہے : امریکہ

انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے ہم افغانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرسکتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان دہشت گردی کا گڑھ نہ بنے۔  خواتین وہ تمام حقوق نہ کھو دیں جو انہوں نے گزشتہ عرصے میں حاصل کیے،

ان کا مزید کہنا تھا کہ مختلف نسلوں کے لوگ یہ محسوس کریں کہ ان کی نمائندگی کی جارہی ہے۔ ہم انسانی حقوق اور خواتین کے حقوق کا احترام چاہتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top