جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

افغانستان کسی بھی ملک کے خلاف سرگرميوں کا اڈا نہيں بنے گا : طالبان

29 جولائی, 2021 09:19

بیجنگ : طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان کو کسی بھی ملک کے خلاف سرگرميوں کا اڈا نہيں بننے ديا جائے گا۔

افغان طالبان کا ایک وفد مذاکرات کے لیئے چین کے دورے پر ہے، جہاں ان کی ملاقات چین کے وزیر خارجہ سے ہوئی۔ اس ملاقات میں طالبان کے طاقت میں آنے کے بعد کی صورتحال پر چینی خدشات سے متعلق بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کو شام اور لیبیا سے افغانستان پہنچایا جا رہا ہے : روس

چين کو خدشہ ہے کہ غير ملکی افواج کے انخلاء کے بعد افغانستان ايغور نسل کے عليحدگی پسندوں کی تحريک کے ليے استعمال ہو سکتا ہے۔

طالبان نے ایسے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ افغانستان کو کسی بھی ملک کے خلاف سرگرميوں کا اڈا نہيں بننے ديا جائے گا۔ چین نے بھی وعدہ کیا کہ افغانستان کے اندرونی معاملات ميں دخل اندازی نہيں کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top