مقبول خبریں
افغانستان: اقوام متحدہ کی عمارت پر حملہ، ایک افغان پولیس اہلکار ہلاک
ہیرات: افغانستان کے شہر ہیرات میں واقع اقوام متحدہ کی ایک عمارت پر حملے میں ایک افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
اس مغربی افغان شہر کے بیرونی حصے میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کسی بھی ملک کے خلاف سرگرميوں کا اڈا نہيں بنے گا : طالبان
افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاء کے عمل کے دوران رواں برس مئی سے طالبان کی ملک بھر میں کارروائیوں میں شدید اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اس دوران طالبان نے ملک کے کئی اضلاع پر قبضہ کر لیا ہے، جن میں ہیرات صوبے کے متعدد اضلاع بھی شامل ہیں۔