جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ویڈیو: جرمنی میں افغان باشندوں کا پاکستانی قونصل خانے پر حملہ، قومی پرچم کی بے حرمتی

21 جولائی, 2024 11:43

افغان باشندوں نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر پتھراؤ کیا اور قومی پرچم کی بے حرمتی کرتے ہوئے جلانے کی کوشش کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرینکفرٹ میں احتجاج کے دوران افغان شہریوں نے پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بول دیا، پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم بھی اتار دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 

پاکستانی سفارتی حکام نے جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج کیا ہے اور فرینکفرٹ میں پیش آنے والے المناک واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سفارت خانوں کی سیکیورٹی کی ذمہ دار جرمن حکومت کی ہے اور بین الاقوامی برادری کو بھی سفارت خانوں کی سیکیورٹی پر تشویش ہے۔

پاکستانی سفارتی حکام کو فرینکفرٹ میں جرمن حکام کی جانب سے مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

اس معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جرمن حکام نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

دفتر خارجہ کی مذمتی بیان جاری:

دوسری جانب پاکستانی دفتر خارجہ نے جرمنی میں پاکستانی قونصلیٹ پر حملے کی مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے قونصل خانے پر حملے کو شرپسندوں کی کارروائی قرار دے دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق قونصل خانے پر شرپسندوں کے حملے اور غنڈا گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان صورتحال کے تناظر میں جرمن حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستان یہ بات یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے ایسی صورتحال دوبارہ رونما نہ ہو، پاکستانی کمیونٹی سے اپیل ہے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top